میرا بولی وڈ اداکارہ کے ساتھ کیا کررہی ہیں؟

پاکستان کی نامور اداکارہ میرا اس وقت دبئی میں موجود ہیں جو وہاں سے اپنے مداحوں کے لیے متعدد تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر بھی کررہی ہیں۔

میرا نے دبئی میں منعقد اسپلیش برینڈ کے فیشن شو میں بھی اسے حصہ لیا، جہاں بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر میرا سفید رنگ کے نہایت خوبصورت گاؤن میں نظر آئیں، جبکہ انہوں نے شاندار ہیئراسٹائل اور میک اپ سے سب کا دل جیت لیا۔

میرا نے جیکولین فرنینڈز کے ہمراہ ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں یہ دونوں ایک پارٹی میں موجود ہیں اور ایک دوسرے سے باتیں کررہی ہیں۔

اس موقع پر ان کے ساتھ اسپلیش برینڈ کے سی ای او رضا بیگ بھی نظر آئے۔

ان تینوں نے اس موقع پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

View this post on Instagram

Love my @splashfashions

A post shared by Jacqueline Fernandez (@jacquelinef143) on

خیال رہے کہ جیکولین فرنینڈز پہلی خاتون اداکارہ ہیں جو سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر نشر ہونے والے ایک اشتہار میں جلوہ گر ہوئیں۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی اس حوالے سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

میرا کی بات کی جائے تو وہ اپنی آخری ریلیز فلم ‘باجی’ کے باعث دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کررہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی فلم ‘باجی’ میں ایک سپراسٹار کا کردار نبھایا جو اپنا دور ختم ہونے کے بعد پریشانی میں مبتلا نظر آئی۔

اس فلم میں آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ، محسن عباس حیدر نے اہم کردار نبھائے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.