کپتان سرفراز کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

11 ناکامیوں کا بوجھ اٹھائے پاکستان آج انگلینڈ سے ٹکرائے گا

فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتان سرفراز احمد کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ دعویٰ مقامی میڈیا پر چلنے والی رپورٹس میں پی سی بی ذرائع کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے کہ سرفراز احمد کی جگہ بابر اعظم کو نیا کپتان بنایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے یہ فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ سرفراز احمد کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ اعلان پاک سری لنکا سیریز کے بعد متوقع ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ اعلان پاک سری لنکا سیریز کے بعد متوقع ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.