ماہرہ خان پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندہ

پاکستان کی کامیاب اداکارہ ماہرہ خان اس وقت فرانس کے شہر پریس میں موجود ہیں جسے فیشن کا دارالحکومت کہا جاتا ہے۔

وہ بہت جلد پیرس فیشن ویک میں بھی جلوہ ہوں گی، سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سامنے آئی تصاویر میں اداکارہ کے اسٹائل کو بھی خوب سراہا جارہا ہے۔

پیرس فیشن ویک کا حصہ بننے پر ماہرہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‘گزشتہ سال اپنے ملک کی کانز فیسٹیول میں نمائندگی کرنا ایک یادگار اور بہترین تجربہ تھا’۔

انہوں نے اپنے بیان میں لکھا کہ ‘اس سال میں پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہوں اور اس کے لیے بےحد پرجوش ہوں، مجھے خوشی ہے کہ اس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع مجھے ملا، یہ فیشن کا سب سے بڑا ایونٹ ہے’۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان کو گزشتہ سال پاکستان میں میک اپ برینڈ لورئیل کا برینڈ امبیسڈر بنایا گیا تھا۔

اس کے بعد وہ گزشتہ سال کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر لوریئل کی جانب سے جلوہ گر ہوئیں، البتہ اس سال ماہرہ کانز کا حصہ نہیں بن پائیں تھی۔

اس حوالے سے لوریئل سے قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ ماہرہ خان کو رواں سال کچھ وجوہات کے باعث کانز میں نہیں بھیجا گیا، البتہ وہ سال لوریئل کی جانب سے پیرس فیشن ویک کا حصہ ضرور بنیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.