آئی سی سی نے سری لنکن بولر پر پابندی لگادی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے سری لنکا کے اسپن بولر اکیلا دنن جیا پر غیرقانونی بولنگ ایکشن کے باعث ایک سال کیلئے پابندی عائد کردی۔

20 اگست 2019 کو سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران اسپنر اکیلا دنن جیا اور کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا تھا۔

بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد دنن جیا نے بھارتی شہر چنئی کی بائیو میٹرک لیب میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرایا تاہم وہ غیر قانونی قرار دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دنن جیا کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ایک سال کیلئے پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد وہ اگلے سال تک انٹرنیشنل میچز میں بولنگ نہیں کرسکیں گے۔ 

ایک سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد دنن جیا دوبارہ بولنگ کیلئے آئی سی سی سے رابطہ کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ دنن جیا پر گزشتہ سال دسمبر میں بھی پابندی لگائی گئی تھی جو رواں سال فروری میں اٹھادی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.